14 ستمبر، 2021، 10:07 AM

امریکہ نے افغانستان میں اپنے تمام اہداف حاصل کرلئے

امریکہ نے افغانستان میں اپنے تمام اہداف حاصل کرلئے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنے تمام اہداف حاصل کرلئے اور اب جنگ کے خآتمہ کا وقت آگيا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنے تمام اہداف حاصل کرلئے اور اب جنگ کے خآتمہ کا وقت آگيا تھا۔ انٹونی بلنکن کا ایوان نمائندگان میں بیان میں کہنا تھا کہ طالبان سے معاہدہ ہمیں پچھلی انتظامیہ سے ملا، معاہدہ کے تحت افغان حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ پانچ ہزار قیدیوں کو چھوڑ دے، معاہدے کی پاسداری نہ کرتے تو امریکی افواج پر حملوں کا خدشہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کا مزید نقصان ہونے کا احتمال تھا، افغانستان میں مزید وقت رہنے سے جنگ کے خاتمے کی گارنٹی نہیں تھی، امریکی شہریوں کی سکیورٹی ہماری ترجیح رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں سفارتی مشن شروع کردیا گیا ہے، ہم افغانستان میں موجود امریکی اور افغان شہریوں کی مدد کرتے رہیں گے، جو امریکی اور دوسرے شہری افغانستان سے نکلنے کے خواہشمند ہیں، انہیں نکالا جائے گا۔ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ طالبان نے کہا ہے کہ افغان سرزمین شدت پسندوں کو استعمال نہیں کرنے دی جائے گی، القاعدہ اور داعش افغان سرزمین استعمال نہیں کریں گے۔

News ID 1908148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha