13 ستمبر، 2021، 3:10 PM

شمالی کوریا کا پہلا ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کا پہلا ایٹمی میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے ملک کے پہلے ایٹمی صلاحیت کے حامل اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ملک کے پہلے ایٹمی صلاحیت کے حامل اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا نے 1500 کلومیٹر تک مار کرنے والے ملک کے پہلے ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل کا کھلے سمندر میں تجربہ کیا ہے۔ میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

شمالی کوریا کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق کروز میزائل کا یہ تجربہ دشمن کی سرگرمیوں کو روکنے اور ہماری ریاست کی سلامتی کی زیادہ قابل اعتماد طریقے سے ضمانت دے سکتا ہے۔

شمالی کوریا کی کروز میزائل کی تیاری میں زیادہ دلچسپی کی ایک وجہ بیلسٹک میزائلوں کی تیاری پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پابندی ہونا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے مارچ میں ایک نئے ٹیکٹیکل شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جب کہ جنوری کے آخر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی کروز میزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔

News Code 1908140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha