بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پرکوئي اعتراض نہيں

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پرکوئی اعتراض نہيں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پرکوئی اعتراض نہيں۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے خطے کے اہم ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، تاجیکستان، ازبکستان، ترکمنستان اور ایران جاؤں گا اور وہاں کی قیادت کے ساتھ مشاورت کروں گا، افغانستان ایک کثیر نسلی ملک ہے وہاں پشتونوں کے علاوہ دوسرے لوگ بھی بستے ہیں، اس تناظر میں ہم چاہتے ہیں کہ وہاں جو حکومت سامنے آئے وہ وسیع البنیاد اور اجتماعیت کی حامل ہو۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن مخالف قوتیں “اسپائلرز” آج بھی متحرک ہیں، ہندوستان کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہو گا، وہ اگر پاکستان کو نیچا دکھانے کی سوچ پر کاربند رہا تو وہ خطے کی کوئی خدمت نہیں کریگا، بھارت افغانستان کيساتھ اچھے تعلقات کا دعويدار رہا ہے، بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہيں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا فوکس کسی ايک گروپ پر نہيں، پاکستان کی سوچ افغانستان کي بہتری ہے، عالمي برادری کو افغانستان سے تعلقات بحال رکھنے چاہئیں، افغان عوام کو يہ تاثر دينا چاہيے کہ ہم اُنہیں بھولے نہيں، ہم باہر جانے والوں کي مدد کريں گے، لیکن افراتفری نہ پھيلائي جائے۔

News Code 1907901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =