مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نےممتاز عالم اور مفکر محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
وہ ایک ممتاز عالم ، ماہرادب ، جدید مفکر ، اسلام شناس اور عدالت پسند انسان تھے۔ مرحوم نے اپنی زندگی قرآن و سنت کی اعلیٰ تعلیمات کی خدمت میں گزار دی اور اس سلسلے میں انھوں نے گرانقدر آثار یادگار کے طور پر چھوڑے ہیں ۔ مشہد مقدس میں وہ معرفت اور معنویت کے اساتید کے لئے دلگرمی اوربندگی ، اعتماد اور توکل کا مظہر تھے۔
میں مرحوم کے انتقال پر معززحکیمی خاندان، پسماندگان خاص طور پر مرحوم کے بھائی ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔
آپ کا تبصرہ