28 جولائی، 2021، 8:11 PM

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ:

ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے

ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے

پاکستان ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے۔ جس شخص کے دل میں فاتح خبیر مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا عشق موجود نہیں اس کی نماز روزہ اور دیگر عبادات کو سوائے جسمانی مشقت کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید غدیر کے موقع پر تمام محبان محمدﷺ و آل محمدﷺ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولایت علی ؑ ابن طالبؑ معیار ایمان ہے۔ جس شخص کے دل میں فاتح خبیر مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا عشق موجود نہیں اس کی نماز روزہ اور دیگر عبادات کو سوائے جسمانی مشقت کے کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ رسول کریم ﷺ نے مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے چہرے کی طرف دیکھنے کو عبادت اور ان کی محبت کو واجب قرار دیا ہے۔یوم غدیر اس لکیرکا نام ہے جو منافق اور مومن کی راہوں کو جدا جدا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خالق و مالک کا ہر گھڑی ہر ساعت شکر ادا کر کے بھی اس نعمت کا حق نہیں کیا جا سکتا کہ اس نے ہمیں ایسے گھرانوں میں پیدا کیا جہاں بچوں کو لوریوں میں بھی یاعلیؑ یاعلی ؑ کی صدا سنائی جاتی ہے۔ حق و باطل کی شناخت کے لیے ذکر علیؑ سے موثر کوئی دوسرا ہتھیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ روز عید رب کریم کی نعمتوں کے شکر ادا کرنے کا دن ہے۔ تمام پیروان ولایت علیؑ ابن ابی طالبؑ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آج کے دن اللہ تعالی کے احکامات کی بجا آوری کر کے اس کی اس عظیم نعمت کا شکر ادا کریں۔اپنے ضرورت مند عزیز ا اقرباءکو خوشی کے موقعوں پر فراموش نہ کیا جائے۔

News ID 1907556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha