امریکہ نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کی مدت میں توسیع کردی

کورونا وائرس کے سبب امریکہ نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب امریکہ نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ اطلاعات  کے مطابق میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ سرحدیں 21 اگست تک بند رہیں گی۔کینیڈا نے اگلے ماہ امریکیوں کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع  کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کے صحت اور طبی ماہرین کی باتوں پر انحصار کرتے ہیں دوسرے ممالک کے اقدامات پرنہیں۔

News Code 1907467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha