امریکہ میں کورونا وائرس کے ساتھ ایک نئے وائرس نے امریکیوں کو خوف میں مبتلا کردیا

امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کچھ کمی آنے کے بعد اچانک ایک اور وائرس نے امریکیوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کچھ کمی آنے کے بعد اچانک ایک اور وائرس نے امریکیوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خطرناک بیماری کا سبب بننے والے وائرس " منکی پوکس" نے 2003 کے بعد امریکہ میں دوبارہ اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔ نائیجیریا سے آنے والے ڈیلاس کے شہری میں اس وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی شہر ڈیلاس کے رہائشی کو خارش، کھانسی، نزلہ اور بغل کے نیچے سوجن کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان علامتوں کے باعث مریض کے طبی ٹیسٹس کیے گئے جس میں مریض کے منکی پوکس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی۔ یہ وائرس زیادہ متعدی یا ہلاکت خیز نہیں تاہم کورونا وائرس سے نبرد آزما امریکی شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

News Code 1907434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =