اٹلی میں یوروکپ کی فتح پر جشن کے دوران 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی

اٹلی میں یوروکپ کی فتح پر جشن منانے کے دوران مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں یوروکپ کی فتح پر جشن منانے کے دوران مختلف واقعات میں  2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق اٹلی میں سڑکوں پر رقص، موسیقی اور آتش بازی سے جشن کا سما ہے۔ یوروکپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دینے کے بعد یورپی فٹبال چیمپئن بننے کی خوشی سے اٹلی کا ہر شہری خوشی سے سرشار ہے۔

آتش بازی کے دوران بارودی مواد سے 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پٹاخہ ہاتھ میں ہی پھٹ جانے کی وجہ سے ایک نوجوان کی تین انگلیاں جڑ سے اکھڑ گئیں جب کہ 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ لندن میں یوروکپ فٹبال میچ کے فائنل میں اٹلی نے پینالٹی شوٹ پر 3 کے مقابلے میں 2 گول سے انگلینڈ کو شکست دیدی تھی ۔ جس کے بعد برطانیہ ميں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جن میں 20 سے زائد پولیس اہلکار زخمی اور 50 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

News Code 1907351

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =