فلپائن میں فوجی طیارہ گرنے سے 17 افراد ہلاک

فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی جنرل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فلپائن کے صوبے سولو میں C-130 فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 17 اہلکار ہلاک جب کہ 40 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا تھا۔

فلپائن وزارت دفاع کے مطابق طیارہ میں 92 کے قریب فوجی اہلکار سوار تھے جب کہ حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ادھر فلپائنی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار اہلکاروں کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھیجا جارہا تھا ۔

News Code 1907237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =