جموں کے ہوائی اڈے پر ڈرون طیارے سے حملہ

بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جموں کے ایئرپورٹ کے ہائی سکیورٹی ٹیکنیکل ایریا میں ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جموں کے ایئرپورٹ کے ہائی سکیورٹی ٹیکنیکل ایریا میں ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئي اطلاع نہیں ۔ البتہ دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں عمارت کی چھت تباہ ہوگئی ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق جموں ایئرپورٹ کے ہائی سکیورٹی ٹیکنیکل ایریا میں ڈرون کے ذریعے دھماکہ خیزموادسے حملہ کیاگیا ہے، دھماکے کے وقت ایئرپورٹ پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری تھا۔

اطلاعات  کے مطابق دھماکو ں کے بعدپولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور ایئرپورٹ کی سکیورٹی بڑھا د ی گئی ہے ۔ دھماکوں کی نوعیت کے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔

News Code 1907140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =