اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ 29 جون کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یائیر لپید متحدہ عرب امارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ امارات میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یائیر لپید متحدہ عرب امارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ امارات میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے حال ہی میں منتخب ہونے والے وزیر خارجہ یائیر لپید 29 جون کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گئے۔ یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر خارجہ کا امارات کا پہلا دورہ  ہوگا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید دو روزہ دورے کے دوران ابوظہبی میں پہلے سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کا بھی افتتاح کریں گے ۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے مسئلہ فلسطین ، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے بادشاہ امریکہ اور اسرائيل کے طرفدار اور حامی ہیں۔

News Code 1907062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =