طالبان کو دشمنی اور عداوت کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمنی چاہتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمنی چاہتے ہیں تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ سیاسی راستہ اختیار کرنا ہے یا جنگ لڑنی ہے؟افغان صدر کی جانب سے طالبان کو یہ پیغام نئے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کی تعیناتی کے موقع پر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  نئے وزرا کی تعیناتی سے سکیورٹی ادارے مضبوط ہونگے، سب جانتے ہیں کہ وطن کی راہ میں جان کی قربانی دینا فخر کی بات ہے لیکن ہم زندگی چاہتے ہیں اشرف غنی نے کہا ہے کہ کیا 43 سالہ جنگ ہمارے ملک کیلئے کافی نہیں؟۔

News Code 1907049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =