17 جون، 2021، 12:29 PM

جنیوا میں امریکہ اور روس کے صدور کی ملاقات

جنیوا میں امریکہ اور روس کے صدور کی ملاقات

جنیوا میں امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملاقات میں اپنےسفیر ایک دوسرے کے ملکوں میں واپس بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنیوا میں امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملاقات میں اپنےسفیر ایک دوسرے کے ملکوں میں واپس بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے جنیوا ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں قیدیوں کے ممکنہ تبادلے کا معاملہ زیر گفتگو آیا، امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر سمجھوتہ ممکن ہوسکتا ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کا ایجنڈا روس کے خلاف نہیں مگر انسانی حقوق پر ہمیشہ زور دیا جاتا رہے گا۔ روسی صدر نے ملاقات کو مثبت قراردیا ۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ روس نے ایران کے ایٹمی معاملے پر امریکہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

News Code 1906975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha