5 جون، 2021، 12:50 PM

نائجیریا نے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی

نائجیریا نے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی

نائجیریا نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  نائجیریا نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی۔اطلاعات کے مطابق نائجیریا کے وزیرِاطلاعات کی جانب سے ملک میں غیرمعینہ مدت کے لیے ٹوئٹرپرپابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی سے متعلق یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر کو بار بارایسے کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ جس سے نائجیریا کی تجارتی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس پابندی میں کہیں بھی نائجیریا نے ٹوئٹرکی جانب سے کچھ روز قبل صدرمحمدو بوہاری کی ٹوئٹ کے حذف کرنے کا ذکرنہیں کیا، جس پرٹوئٹرکا موقف تھا کہ ٹوئٹ سے ٹوئٹر کے قواعد کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

News Code 1906801

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha