امریکی پولیس نے فائرنگ کرکے 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کو قتل کردیا

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں امریکی پولیس نے فائرنگ کرکے 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کو ہلاک کردیا ہے، امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں امریکی پولیس نے فائرنگ کرکے 15 سالہ سیاہ فام لڑکی کو ہلاک کردیا ہے، امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں پولیس فائرنگ میں 15 سالہ سیاہ فام لڑکی ہلاک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سیاہ فام لڑکی کی شناخت ماکھیہ برائنٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق چاقو حملے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تھی، پولیس نے واقعہ کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

شہر کے میئر نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوہائیو بیورو آف کریمنل انویسٹیگیشن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

News Code 1906197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =