8 اپریل، 2021، 7:54 AM

عراقچی کی آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو

عراقچی کی آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے آسٹریا کے وزير خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے آسٹریا کے وزير خارجہ الیگزینڈر شالنبرگ سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضـوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ عراقچي نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اجلاس کی میزبانی پر آسٹریا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ عراقچی نے اس ملاقات میں کہا کہ امریکہ پر ایران کا اعتماد ختم ہوچکا ہے امریکہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہتا ہے تو اسے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ اس ملاقات میں آ‎ٹریا کے وزير خارجہ نے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظءار کیا۔ اس ملاقات میں آسٹرا کے نائب وزير خارجہ اور آسٹریا میں ایران کے سفیر بھی موجود تھے۔

News ID 1905997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha