16 مارچ، 2021، 9:00 AM

پاکستانی حکومت کا پاکستان الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی حکومت کا پاکستان الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی حکومت نے پاکستان الیکشن کمیشن کے سربراہ اور دیگر ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پاکستان الیکشن کمیشن کے سربراہ اور دیگرارکان  سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  پاکستان کے وفاقی وزراء شفقت محمود، شبلی فراز اور فواد چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس میں شفقت محمود نے کہا کہ آج صورتحال یہ ہے ہر سیاسی جماعت سینیٹ الیکشن سے مطمئن نہیں، یہ ساری چیزیں عمران خان کے اس موقف کی تائید کرتی ہیں، یہ ناکامی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے، اس پر کسی کو اعتماد نہیں رہا، ہمیں بطور حکمران جماعت الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں، الیکشن کمیشن کو بحیثیت مجموعی اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار اور مستعفی ہوجانا چاہیے، نیا الیکشن کمیشن بنایا جائے جس پر سب کو اعتماد ہو، ہم سب مل کر اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ الیکشن شفاف ہو جس پر کوئی آواز نہ اٹھے۔

News Code 1905674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha