انقلاب اسلامی نے اساسی مسائل میں نقش آفرینی کا نشان جوانوں کے سینہ پر آویزاں کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی انجمنوں کے طلباء کے نام پیغام میں فرمایا: انقلاب اسلامی نے اساسی مسائل میں نقش آفرینی کا نشان جوانوں کے سینہ پر آویزاں کیا ہے اور یہ عمل انقلاب اسلامی ایران کے افتخارات میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی انجمنوں کے طلباء کے نام پیغام میں فرمایا:  انقلاب اسلامی نے اساسی مسائل میں نقش آفرینی کا نشان جوانوں کے سینہ پر آویزاں کیا ہے اور یہ عمل انقلاب اسلامی ایران کے افتخارات میں شامل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو طلباء کی اسلامی انجمنوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام واعظی نے آن لائن اجلاس میں پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: ملک کی پیشرفت اور ترقی میں جوانوں کے نقش آفرینی کی اہمیت روز بروز نمایاں ہورہی ہے۔ کورونا کی عام بلا میں بھی یہ بات ثابت ہوگئی کہ جوانوں نے دیگر مسائل کی طرح اس بلا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جوانوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ موجودہ فرصت سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو علمی ، دینی اور اخلاقی صلاحیتوں سے آراستہ کریں اور نقش آفرینی کے لئے تیار ہوجائيں اور اس سلسلے میں اسلامی انجمنوں کے طلباء کی سنگین اور قابل فخر ذمہ داری ہے۔

News Code 1905347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =