پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم  272 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو کپتان کوئنٹن ڈی کاک 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ویان ملڈر 33، جورج لنڈے 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈین ایلگر 15، وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔ فاف ڈپلسی 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے، ایڈن مارکرم 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹمبا باوما 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 5، نعمان علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی، جس کے بعد پاکستان کوسیریز میں برتری حاصل ہے۔

News Code 1905152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =