مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرد ترین موسم میں سر کرنے والے علی سدپارہ کی ٹیم سے مواصلاتی رابطہ کل سے منقطع ہے۔
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز کے ٹو سر کر لیا، جس کے بعد انہیں موسمِ سرما میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے عالمی کوہ پیما ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہو گیا۔
کے ٹو کی انتہائی بلند چوٹی سر کرنے کی کامیاب مہم جوئی کے بعد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کو واپسی میں تاخیر ہو رہی ہے۔
علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کو رات 2 بجے تک کیمپ واپس پہنچنا تھا، تاہم ٹیم سے مواصلاتی رابطہ کل سے منقطع ہے۔
ٹیم مقررہ وقت سے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کیمپ تھری واپس نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے 2 آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز محمد علی سدپارہ نے کے ٹو کی بلند ترین چوٹی کو سرد ترین موسم میں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ