5 فروری، 2021، 7:40 AM

پاکستان میں پی ڈی ایم اتحاد کا 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان

پاکستان میں پی ڈی ایم اتحاد کا 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 مارچ کو پاکستانی حکومت کے خلاف لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 مارچ کو پاکستانی حکومت کے خلاف لانگ مارچ اور سینیٹ الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی حکومت کے خلاف تحریک کی آئندہ حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے پی ڈی ایم کے کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد سربراہ پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اجلاس کے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے  پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مشترکہ امیدوار لائیں گی۔ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کے لیے حکومت کی مجوزہ ترمیم کو مسترد کرتی ہے۔ ایوان کی کارروائی چلانے میں حکومت سے تعاون نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور اسمبلیوں سے استعفی کا فیصلہ لانگ مارچ کے بعد ہوگا۔ پی ڈی ایم 26 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گی۔ مہنگائی،بےروزگاری کےخلاف عام آدمی کےشانہ بشانہ کھڑےہوں گے۔  ہماری لڑائی غیرجمہوری عمل کے خلاف ہے۔

اس سے قبل اجلاس میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی حکومت گرانے کے لیے اپنی اپنی حکمت عملی پر اصرار کرتی رہیں۔ ن لیگ کی جانب سے استعفوں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی تجویز کے حق میں دلائل پیش کیے گئے۔ اسلام آباد میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ ادھر حکومت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنما اپنے کرپشن کو چھپانے کے لئے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں اور وہ لانگ مارچ کا اپنا شوق بھی پورا کرلیں۔

News Code 1905126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha