16 جنوری، 2021، 10:15 AM

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈاکٹر ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں واقع میر علی بائی پاس روڈ پر مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر ہلاک ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں واقع میر علی بائی پاس روڈ پر مسلح  دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر ہلاک  ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے  ہلاک  ہونے والے ڈاکٹر ولی اللّٰہ داوڑ بنوں میڈیکل کالج میں پیتھالوجی کے پروفیسر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ولی اللّٰہ داوڑ اپنی گاڑی میں رات 10 بجے بنوں سے میر علی اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ انہیں گھات لگا کر دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد  واردات انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے جبکہ مقتول ڈاکٹر کی لاش مقامی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کی گئی ہے۔

News ID 1904831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha