مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں لبنان میں علماء کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے شہید قاسم سلیمانی کے فلسطنیوں کی حمایت کے سلسلے میں قابل فخر اور مایہ ناز کارناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی نے فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف پتھر پھینکنے کے بجائے راکٹ برسانے کا درس دیا۔ انھوں نے شہید قاسم سلیمانی کی طرف سے فلسطینوں کی بے دریغ حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے قابل فخر اور مایہ ناز کمانڈ شہید میجر جنرل سلیمانی نے امریکہ کے بڑے مشرق وسطی کے منصوبہ کو بھی ناکام بنادیا۔
شیخ ماہر حمود نے فلسطین، لبنان ، شام اور عراق میں شہید میجر جنرل سلیمانی کے تعمیری اور مزاحمتی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی کی بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں مخلصانہ کوششیں تاریخ کے صفحات پر جلی حروف میں باقی رہیں گے۔ انھوں نے اسرائیل کے خلاف فلسطینی تنظیموں کے اندر مزاحمت، اتحاد ، اخلاص اور یکجہتی کا جذبہ پیدا کیا ۔ شہید سلمیانی نے فلسطینیوں کے عسکری تجربات میں اضافہ کیا اور انھیں اسرائیل کے خلاف پتھر پھینکنے کے بجائے راکٹ برسانے کا درس دیا اور وہ اس میں کامیاب رہے۔ فلسطینیوں نے کئي جنگوں میں اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا۔
شیخ ماہر حمود نے داعش کی عراق اور شام میں شکست کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے عراق اور شام ميں داعش کے خاتمہ کے سلسلے میں بھی بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا اور انھوں نے شام کی ارضی سالمیت کے سلسلے میں بھی اپنا مخلصانہ اور عسکری کردار ادا کیا۔
ادھر یمن کے تجزیہ نگار اور یمنی وزارت تعلیم کے ڈائریکٹر عبدالوہاب الخلیل نے مہر نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل سلیمانی نے خطے میں امریکہ ،اسرائیل اور ان کے اتحادی عربوں کی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی شام کو تقسیم کرنے کی سازش اور پالیسی کو بھی ناکام بنادیا۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین ، عراق، شام ، لبنان اور یمن کے سلسلے میں میجر جنرل شہید سلیمانی کی مخلصانہ خدمات اور قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ شہید سلیمانی کی محبت خطے کے عوام کی دلوں میں بسی ہوئی ہے۔ انھوں نے علاقائی عوام کے دفاع کے سلسلے میں عظیم کارنامہ انجام دیا جس کے نتیجے میں علاقائی عوام کے حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں ۔ یمنی تجزیہ نگار نے صدی ڈيل کی ناکامی کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدی ڈیل کو ناکام بنانے میں شہید قاسم سلیمانی نے اہم کردار ادا کیا کیونکہ صدی ڈيل فلسطینیوں کے اہداف کے سراسر خلاف تھی۔
آپ کا تبصرہ