24 دسمبر، 2020، 9:40 AM

پاکستان نے برطانیہ سے آنے والے 101 افراد کی تلاش کا آغاز کردیا

پاکستان نے برطانیہ سے آنے والے 101 افراد کی تلاش کا آغاز کردیا

پاکستانی حکومت نے برطانیہ میں نئي قسم کے کورونا وائرس کی دریافت کے بعد پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں آنے والے 101 افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے برطانیہ میں نئي قسم کے کورونا وائرس کی دریافت کے بعد پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں آنے والے 101 افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی دیگر قسم کے پھیلاؤ کے بعد خیبر پختونخوا میں اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں اس ضمن میں برطانیہ سے خیبرپختونخوا آنے والے 101 افراد کی تلاش کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے واپس آنے والے افراد کی تفصیلات خیبر پختونخواہ حکومت کو فراہم کردی ہیں جس کے مطابق مردان، ایبٹ آباد، سوات، نوشہرہ سمیت 12 اضلاع میں برطانیہ سے لوگ واپس آئے، ان واپس آنے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں قرنطینہ کیا جائے گا تاکہ نئی قسم کا کورونا وائرس پھیلنے سے روکا جاسکے۔

News Code 1904506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha