اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کی خبر پر تبصرے سے انکار

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے دورہ سعودی عرب اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی خبر پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے دورہ سعودی عرب اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ  ملاقات کی خبر پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ پورے دور اقتدار میں ایسی خبروں پر تبصرہ نہیں کیا، اب بھی یہی کرنا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل نے سفارتی تعلقات کا دائرہ امارات، بحرین اور سوڈان تک پھیلایا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ امید کرتے ہیں سفارتی تعلقات کا یہ دائرہ مزید وسیع ہوگا۔

واضح رہے کہ میڈیا رپوٹس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا تھا اس ملاقات میں امریکی وزیر خآرجہ مائیک پمپئو بھی موجود تھے۔

News Code 1904060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =