اسرائیلی فضائیہ کی غزہ کی پٹی پر بمباری/ کئی عمارتیں تباہ

اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ 

 اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے راکٹ کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا۔

 فلسطینی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر خان یونس کے علاقے میں میزائل بھی داغے جو زیادہ تر ایک کھیت پر گرے جب کہ کچھ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر حماس نے اسرائیلی فوج کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی جانب سے کوئی راکٹ اسرائیلی سرزمین پر داغا نہیں گیا۔ اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند غدار عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اسرائیل سے سفارتی وتجارتی تعلقات بحال کرنے کے بعد سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

News Code 1904037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =