مہر خبـررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مغربی ثقافت کے فروغ کے لئے قوانين ميں نرمی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غير شادی شدہ اور نامحرم جوڑوں کو ایک ساتھ رہنے اور ممنوعہ مشروب پینے کی اجازت ہوگی۔
متحدہ عرب امارات نے قوانین میں ترمیم کرکے ملک میں مغربی ثقافت کے فروغ کے سلسلے میں آشکارا راہیں ہموار کردی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ قانونی اصلاحات دراصل ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور " رواداری کے اصولوں" کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔اس قانون کا اطلاق تمام افراد پر یکساں طور پر ہوگا اس میں مذہب اور قومیت کی تفریق نہیں رکھی گئی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے متحدہ عرب امارات کو درحقیقت موساد کے حوالے کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ