29 اکتوبر، 2020، 8:58 PM

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام/ عوام میں مایوسی پھیلانا درست نہیں

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام/ عوام میں مایوسی پھیلانا درست نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدامات اور اقتصادی پابندیوں کے ناکام ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدامات اور اقتصادی پابندیوں کے ناکام ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ ایرانی صدر نے وزارت بجلی و پانی کے ایک پروجیکٹ کی تکمیل اور افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس منصوبہ کوپایہ تکمیل تک پہنچانے والے اہلکاروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران مختلف شعبوں میں ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے اور ایران کی پیشرفت پر امریکی حکام آگ بگولہ ہورہے ہیں ۔ امریکہ شدید ترین اقتصادی پابندیوں کے باوجود اپنے شوم مقاصد تک پہنچنے میں  بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اقتصادی جنگ جاری ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایران اقتصادی جنگ میں بھی امریکہ کو شکست سے دوچار کردےگا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ عوام میں مایوسی پھیلانا درست نہیں ہے ایرانی عوام ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہیں مختلف شعبوں منجملہ دفاعی شعبہ میں ایران اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ہے اور آج ایران ایرانی ماہرین کی بدولت دنیا کے دس پیشرفتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگيا ہے۔ صدر روحانی نے باہمی اتحاد اور یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم باہمی اتحاد کے ساتھ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔

News Code 1903674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha