قطر ایئرویز نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث اپنے طیارے گراؤنڈ کردیئے

قطر ایئرویز نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث اپنے طیارے گراؤنڈ کردیئے اور آئندہ دو برس تک ان طیاروں کو استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر ایئرویز نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث اپنے طیارے گراؤنڈ کردیئے اور آئندہ دو برس تک ان طیاروں کو استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

اطلاعات کے مطابق قطر کی اس قومی فضائی کمپنی ایئر ویز نے کورونا وبا کے باعث آئندہ دو برسوں کے لیے اپنے ایئر بس A380 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل  قطر ایئر ویز نے اس سلسلے میں اپنے ان سُپر جمبوز کو 2021 میں دوبارہ سے بروئے کار لانے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب ایئر لائن نے دو سال تک طیاروں کو استعمال نہ کرنے کا بیان سامنے آیا ہے۔

News Code 1903537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =