برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد وائرس 1 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہوگئی

برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد وائرس 1 لاکھ 31 ہزار 274 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 15 ہزار 858 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد وائرس 1 لاکھ 31 ہزار 274 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 43 لاکھ 15 ہزار 858 تک جا پہنچی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 30 ہزار 593 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 22 ہزار 832 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 734 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 8 ہزار 964 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 70 ہزار 604 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 63 ہزار 973 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 11 ہزار 263 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 46 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 895 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 32 ہزار 666 ہو گئے۔

News Code 1902909

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =