مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مٹی کے شدید طوفان نے دن کو رات میں تبدیل کردیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق طوفانی ہواؤں سےہونے والے حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ آنے والے مٹی کے طوفان نے عمارتوں اور گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انقرہ شہر میں طوفان کے باعث اندھیرا چھا گیا، جس سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔
آپ کا تبصرہ