12 ستمبر، 2020، 5:51 PM

کراچی میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو ہلاک کردیا۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن شہلا قریشی کے مطابق جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین، ماں اور بیٹی تھیں، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

ایس پی بلدیہ ٹاؤن کے مطابق داماد نے گھر میں گھس کر بیوی اور ساس پر فائرنگ کی، دونوں خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ شہلا قریشی نے مزید کہا کہ جاں بحق لڑکی کی 2 سال قبل ملزم حمزہ سے شادی ہوئی تھی، جو ناراض ہوکر ماں کے گھر رہ رہی تھی۔

News ID 1902883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha