12 ستمبر، 2020، 11:32 AM

کراچی میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

کراچی میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

کراچی کے علاقے سول لائن کی کچی آبادی ہجرت کالونی میں پیش آنے والے آتشزدگی کے ایک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے سول لائن کی کچی آبادی ہجرت کالونی میں پیش آنے والے آتشزدگی کے ایک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق آگ آج صبح گلی نمبر 4 کی ایک دکان میں لگی تھی جو آگ بجھانے والے عملے کے پہنچنے سے پہلے پھیل گئی اور جس کے نتیجے میں بالائی منزل کے گھر متاثر ہوئے۔

آتشزدگی کے نتیجے میں دم گھٹنے اور جھلسنے سے 2 خواتین اور 1 بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دورانِ علاج یہ تینوں دم توڑ گئیں۔

جاں بحق خواتین کی شناخت عشرت بی بی اور وسیلہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ بچی کو عائشہ کے نام سے شناخت کیا گیا۔امدادی کام کے دوران عمارت سے ایک نوجوان شہریار کی جھلسی ہوئی لاش بھی نکالی گئی ہے۔

ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جو پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے۔

News ID 1902874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha