عراقی وزیر اعظم الکاظمی کی صدر حسن روحانی سے خصوصی ملاقات

عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

اس سے قبل صدر حسن روحانی نے سربراہی اجلاس کے ہال میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا باقاعدہ استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت سعید نمکی، وزیر دفاع بریگیڈئر امیر حاتمی ، تیل کے وزیر بیژن زنگنہ، روڈ اور ہاؤسنگ کے وزیر محمد اسلامی ، وزارت صنعت و معدن و تجارت کے سرپرست حسین مدرس خیابانی اور سینٹرل بینک کے ڈائریکٹر عدبالناصر ہمتی بھی موجود تھے۔

News Code 1901743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =