15 جولائی، 2020، 12:18 PM

سعودی ٹی وی چینل العربیہ کی پالیسیاں مکمل طور پر اسرائیل کے ساتھ ہم اہنگ ہیں

سعودی ٹی وی چینل العربیہ کی پالیسیاں مکمل طور پر اسرائیل کے ساتھ ہم اہنگ ہیں

فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ کی پالیسیاں اسرائیلی پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صفا خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ کی پالیسیاں اسرائیلی پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

حماس نے فلسطینیوں کے خلاف العربیہ اور بعض دیگر عرب ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ العربیہ کا پروپیگنڈہ جھوٹے اور غلط الزامات پر مبنی ہے اور العربیہ خطے میں اسرائیلی پالیسیوں کو فروغ دے رہا ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے  ٹی وی چینل العربیہ کا مقصد فلسطینی مزکحمت کو کمزور بنانا اور نقصان پہنچانا ہے اور ہم العربیہ کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ ہم اہنگی کرنے کے اقدام کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق العربیہ نے حماس اور القسام بریگیڈ کے خلاف زہریلا پروپیگںڈہ شروع کررکھا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکی و اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

News Code 1901604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha