برطانیہ میں کورونا وائرس سے  44 ہزار 800  سے زائد افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا وائرس سے 44 ہزار 800 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2 لاکھ اُناسی ہزار سے زیادہ لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے 44 ہزار 800 سے زائد  افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2 لاکھ اُناسی ہزار سے زیادہ لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں چوتھے روز بھی کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی۔

برطانوی کاؤنٹی ہیرفورڈشائر میں ایک فارم کے 73 ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی تاہم 200 ملازمین کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

ادھربرطانیہ میں عوامی مقامات اور دکانوں میں ماسک کی پابندی پر غور کیا جارہا ہے، واضح رہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے دکانوں اور بند جگہوں پر ماسک پہننے کی پابندی لگانے کا عندیہ دے رکھا ہے۔

News Code 1901558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =