7 جولائی، 2020، 8:01 PM

کراچي میں مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی

کراچي میں مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی

پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ بارش کے باعث رونما ہونے والے حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری میں مکان کی دیوار گرنے سے 3 افراد  ہلاک ہوئے، پی ایم ٹی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا، ابراہیم حیدری میں ایک اور مکان کی چھت گرنے سے دو بجے جاں بحق ہوئے۔

لیاقت آباد میں انگورہ گوٹھ میں دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق ہوئی، ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر کی دیوار گرنے سے کمسن بچی جبکہ کیماڑی مسان چوک پر گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کراچی میں آ لانڈھی، کورنگی، گلشن حدید، بھینس کالونی میں آج بھی خوب بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے بعض علاقوں میں 30 سے 40 ملی میٹر تک بارش بھی ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں آج پھر بارش ہوسکتی ہے جبکہ برسات سے پہلے تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

News Code 1901433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha