مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں سیلابی ریلے میں اولڈ ہوم کے بہہ جانے سے 14 بزرگوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ 25 افراد زخمی اور 9 لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جاپان کے جنوبی علاقے کے جزیرے کے یو شو میں اچانک اور مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں دریا میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والے پل، سڑکوں اور مکانوں کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔
جاپان میں سیلابی ریلے میں اولڈ ہوم کے بہہ جانے سے 14 بزرگوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ 25 افراد زخمی اور 9 لاپتہ ہیں۔
News ID 1901387
آپ کا تبصرہ