جاپان میں سیلابی ریلے میں اولڈ ہوم کے بہہ جانے سے 14 بزرگ ہلاک

جاپان میں سیلابی ریلے میں اولڈ ہوم کے بہہ جانے سے 14 بزرگوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ 25 افراد زخمی اور 9 لاپتہ ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں سیلابی ریلے میں اولڈ ہوم کے بہہ جانے سے 14 بزرگوں کی ہلاکت سے مجموعی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ 25 افراد زخمی اور 9 لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جاپان کے جنوبی علاقے کے جزیرے کے یو شو میں اچانک اور مسلسل ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں دریا میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والے پل، سڑکوں اور مکانوں کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔

News Code 1901387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =