5 جولائی، 2020، 11:39 AM

بھارت نے چین کی سرحد پر مزید 20 ہزار فوجی تعینات کردیئے

بھارت نے چین کی سرحد پر مزید 20 ہزار فوجی تعینات کردیئے

بھارت نے چین کی جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں اضافہ کرنے کے بعد اپنے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ڈویژن مشرقی لداخ کی سرحد پر تعینات کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے چین کی جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں اضافہ کرنے کے بعد اپنے 20  ہزار فوجیوں پر مشتمل ڈویژن مشرقی لداخ کی سرحد پر تعینات کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جلد اس ڈویژن کی آرٹلری بھی پہنچ جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فوج بھارتی ریاست اتر پردیش سے بھیجی گئی ہے،15 جون کو گلوان وادی میں چینی فوج سے جھڑپ کے بعد دونوں جانب سے سرحد پر فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھیجے گئے ہزاروں بھارتی فوجی مشرقی لداخ پر تعینات کیے جائیں گے،واضح رہے کہ ایک ڈویژن میں 15 سے 20 ہزار فوجی ہوتے ہیں۔

ادھر چین اور بھارتی فضائیہ کی جانب سے لداخ کی سرحد پر پروازیں بھی شروع کردی گئی ہیں ۔

News Code 1901371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha