مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ کا ہنگامی وڈیولنک اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی آذربائیجان اور نائیجیریا کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔ آزاد کشمیر کے صدر اجلاس میں کشمیری عوام کی نمائندگی کررہےہیں، جبکہ اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کررہے ہیں۔ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں کشمیرکی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔ وزرائےخارجہ کی سطح کا یہ ہنگامی اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں کشمیرکی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ کا ہنگامی وڈیولنک اجلاس جاری ہے۔
News ID 1901093
آپ کا تبصرہ