مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر مینیاپولس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مینیاپولس میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مینیا پولس کے محکمۂ پولیس کی جانب سے فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، نہ ہی کسی کی گرفتاری ظاہر کی ہے۔
مینیاپولس کی پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں، نہ ہی فائرنگ کرنے والے شخص یا افراد کے بارے میں کچھ پتہ چل سکا ہے۔
منیاپولس کی پولیس نے لوگوں کو فائرنگ والے علاقے میں جانے سے منع کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ