امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کو چينی وائرس قراردیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وباء کا الزام ایک بار پھر چین پر لگاتے ہوئے اس کو چائنہ وائرس اور کنگ فو وائرس قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وباء کا الزام ایک بار پھر چین پر لگاتے ہوئے اس کو چائنہ وائرس اور کنگ فو وائرس قرار دے دیا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وباء کا الزام ایک بار پھر چین پر لگا دیا ہے۔

امریکی ریاست اوکلاہاما کے شہر ٹلسا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو کئی نام دیئے جا سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کو چائنہ وائرس اور کنگ فو وائرس بھی کہا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہماری حکومت کے اقدامات نے ہزاروں امریکیوں کی جانیں بچ گئی ہیں۔

News Code 1901062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =