پاکستانی فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے سرحدی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے سرحدی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان کی سرحد میں 500 میٹر اندر تک آگیا تھا جہاں خنجر سیکٹر میں اسے مار گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس پاک فوج نے بھارت کا یہ آٹھواں ڈرون مارگرایا ہے اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کی سرحدی خلاف وزریوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے جواب میں پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران دو جاسوس ڈرون مار گرائے تھے۔ 29  مئی کو پاک فوج کے بھارتی ڈرون گرانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے اور کشمیرمیں اس کی پالیسی کو ناکامیوں کا سامنا ہے، اندرونی معاملات سے بچنے کے لیے بھارت یہ سب کررہا ہے، نریندرمودی کی پالیسی فیل ہوچکی ہے اورآج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کررہا ہے۔

News Code 1900712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =