پاکستان میں سفاک بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاول پور میں سفاک بھائی نے گھر میں ہونے والی تلخ کلامی پر بہن کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاول پور میں سفاک بھائی نے گھر میں ہونے والی تلخ کلامی پر بہن کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق بہاول پور کی تحصیل احمد پورشرقیہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بھائی نےتلخ کلامی کے باعث بہن کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔

بہاول پور پولیس کے مطابق پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول خاتون کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے۔

News Code 1900330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha