9 مئی، 2020، 5:18 PM

ایوانکا ٹرمپ کے ذاتی معاون کورونا وائرس کا شکار

ایوانکا ٹرمپ کے ذاتی معاون کورونا وائرس کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے ذاتی معاون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مہر خبررسان ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے ذاتی معاون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ اطلاعات  کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والا ذاتی معاون گزشتہ دو ہفتوں سے ایوانکا کے آس پاس نہیں تھا بلکہ ٹیلیوفون پر رابطے میں تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذاتی معاون میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، کورونا مثبت آنے کے بعد وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گھر پر موجود ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایوانکا اور اُن کے شوہر جیرڈ کوشنر کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ کے کئی عہدیداروں نے وائرس سے بچنے کے لیے خود کو گھروں میں قید رکھا ہوا ہے تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ایوانکا امریکی صدر کی خصوصی معاون کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔

News ID 1900031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha