بھارتی فضائیہ کا جنگي طیارہ گر کر تباہ/ پائلٹ زخمی

بھارت میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-29 گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ نے گرتے جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-29 گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ نے گرتے جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں انڈین ایئر فورس کا جنگی طیارہ مگ-29 تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی تاہم وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جالندھر کے فوجی بیس سے اُڑان بھرنے والا تربیتی طیارہ مگ-29 قریبی کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں تکنیکی خرابی واقع ہوگئی تھی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، امدادی ہیلی کاپٹر نے پائلٹ کو ملٹری اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

News Code 1900019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =