مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاستوں اوکلاہوما، ٹیکساس اور لوئزیانا میں طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفان کے باعث ٹیکساس کے ڈیڑھ لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، اوکلاہوما کے ایک قصبے میں فیکٹری سے نکلنے والے مزدور طوفانی بگولے میں پھنس گئے۔ بگولے نے ایک مزدور کو چار سو میٹر دور پھینک دیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ اسی قصبے میں بگولے سے ایک شخص کی کار اُڑ کر دور جا گری جس سے وہ بھی ہلاک ہو گیا جبکہ ٹیکساس میں بھی طوفانی بگولوں نے گھروں کو شدید نقصان پہنچایا جس سے 3 افراد ہلاک ہو گئے اور لوئزیانا میں ایک شخص سیلابی پانی میں بہہ کر ہلاک ہو گیا۔
امریکی ریاستوں اوکلاہوما، ٹیکساس اور لوئزیانا میں طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
News ID 1899646
آپ کا تبصرہ