23 اپریل، 2020، 9:17 PM

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

پاکستان میں رمضان المبارک 1441 ہجری قمری کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک 1441 ہجری قمری  کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔  کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں چاند  دیکھنے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔واضح رہے کہ پہلی مرتبہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے کو بھی رویت ہلال کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اجلاس کے  بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک  1441  ہجری 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

News ID 1899639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha