23 اپریل، 2020، 12:23 PM

امریکی بلیوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

امریکی بلیوں میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

امریکہ میں پہلی مرتبہ بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پہلی مرتبہ بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  ریاست نیویارک میں جہاں مریضوں سے متعلق کورونا وائرس کی بدترین صورتحال ہے اب وہاں 2 پالتو بلیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔حکام کے مطابق ریاست نیویارک میں ایک بلی کا سانس میں تکلیف کے باعث ٹیسٹ کیا تو اس میں کورونا کی تشخیص ہوئی، تاہم اس گھر کا کوئی اور فرد وائرس سے متاثر نہیں ہے۔ جبکہ دوسرے علاقے میں جس بلی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اس کا مالک اس بیماری سے متاثر ہو چکا ہے۔اس سے قبل نیویارک میں ایک شیر اور چیتے میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

News ID 1899620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha